شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق
شانگلہ (92 نیوز) شانگلہ کے علاقے پورن بگیاڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم جائے واردات سے فرار ہوگئے، لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پورن منتقل کردی گئیں۔