شامی فوج کا باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ پر مکمل قبضے کا اعلان
دمشق (92 نیوز) شامی فوج نے مشرقی غوطہ پر مکمل قبضے کا اعلان کر دیا۔ شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غوطہ کو مکمل طور پر باغیوں سے آزاد کرا لیا ہے۔
شامی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شام میں باغیوں کے آخری گڑھ غوطہ کے مشرقی علاقے پر مکمل طور پر حکومت کی عملداری بحال کر دی ہے۔ باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقے دوما میں گزشتہ کئی روز سے لڑائی جاری تھی۔ جسے اب آزاد کرا لیا گیا ہے۔
ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترک ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں میں شام کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔ گفتگو میں شام کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔