Tuesday, April 30, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کا آغاز کر دیا
January 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کا آغاز کر دیا، چاروں صوبوں میں افسران کے نام طلب، سینیٹ انتخابات کا شیڈول آئندہ ماہ جاری کیاجائےگا، افسروں کی ٹریننگ بھی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے سینیٹ کی خالی ہونے والی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں سے افسران
کے نام طلب کرلیے ۔

سندھ سے ریٹرننگ افسر کیلئے اعجاز انور چوہان  اور پریزائڈنگ افسران کیلئے ندیم حیدر علی اصغرسیال اور سائیں بخش چنڑ کے نام تجویز کیے گئےہیں جبکہ گریڈ 18 کے افسران محمد یوسف اور نیازاحمد بھی ایوان بالا کے انتخابات میں فرائض انجام دیں گے ۔

سینیٹ انتخابات کا شیڈول آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا ، جبکہ فروری میں ہی افسران کی 2 روزہ ٹریننگ ہوگی ۔ امکان ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ الیکشن کیلئےقومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی ۔