Thursday, September 19, 2024

سیالکوٹ: پندرہ سال قبل خاندانی دشمنی پر قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی

سیالکوٹ: پندرہ سال قبل خاندانی دشمنی پر قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی
March 8, 2016
سیالکوٹ (نائنٹی ٹو نیوز) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں 15سال قبل خاندانی دشمنی پر قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم ندیم نے 2001 میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے میں خاندانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص منور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو مقامی عدالت سے سزا ہوئی تھی جس کے بعد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی اس کی سزا بحال رکھی تھی۔ صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے ہر ندیم کو آج صبح ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پھانسی دے دی گئی۔