سیالکوٹ واقعہ میں بہادری کی مثال ملک عدنان کا سری لنکن مینجر کی ہلاکت پر افسوس کا ا ظہار
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ واقعہ میں بہادری کی مثال ملک عدنان نے سری لنکن مینجر کی بہیمانہ ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ملک عدنان نے کہا کوشش کی کہ ایک انسان کی جان بچ جائے اور میرے ملک کا تاثر خراب نہ ہو۔ پرانتھا کمارا کو بچانے کے پیچھے پاکستانی سالمیت اور انسانیت بچانے کا مقصد تھا۔ پریانتھا کمارا کو بچاتے ہوئے میرے جسم پر چوٹیں بھی آئیں۔
ملک عدنان نے وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والی تعریف اور تمغہ شجاعت کے اعزاز پر تشکر کا اظہار بھی کیا اور کہا وزیراعظم کی جانب سے تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم اور میڈیا کا مشکور ہوں۔