Tuesday, April 30, 2024

سیاحوں کی امدادی کارروائیوں کیلئے مری میں ریسکیو اہلکاروں کی ٹریننگ

سیاحوں کی امدادی کارروائیوں کیلئے مری میں ریسکیو اہلکاروں کی ٹریننگ
February 21, 2019
مری ( 92 نیوز) برفباری سمیت قدرتی آفات میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے مری میں ریسکیو اہلکاروں کی ٹریننگ کا آغا زہو گیا ، ریسکیو 1122 اور پنجاب بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سنو ہائیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب بھر سے ریسکیو ارکان کے علاوہ کالجز ویونیورسٹی کی طالبات نے بھی شرکت کی جبکہ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن  گھوڑاگلی نے بھی سنو ہائیکنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سنو ہائیکنگ مری اور گلیات  کے برفانی پہاڑوں اور مشکل ترین راستوں پر کی گئی اس دوران خواتین ریسکیو ارکان نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے ۔ ملک میں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی شامل کرنے کے لیے ٹریننگ دی جارہی ہے، گلیات کے علاقوں میں اچانک برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کی ٹریننگ کا اس سیشن کا حصہ ہے۔