Friday, September 20, 2024

سی ڈی اے : کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے مول دینے کا انکشاف

سی ڈی اے : کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے مول دینے کا انکشاف
March 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سی ڈی اے کا کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے  مول  دینے کا انکشاف ہوا ہے بااثر شخص نے شادی ہال کا پلاٹ شاپنگ سنیٹر میں تبدیل کرانے کے لئے سرتوڑ کوشیش شروع کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق مال مفت دل  بے رحم کا جملہ سی ڈی اے کے لئے ہی  ہے کیونکہ  سرکاری اراضی سستے داموں  باٹنا سی ڈی اے نے وطیرہ بنا لیا ہےحاجی سیف اللہ بنگش نامی شخصیت نے جی سکس میں 40 لاکھ کے عوض 3 ہزار مربع گز کا پلاٹ شادی ہال کے لئے حاصل کیا بعد ازاں سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے پلاٹ کا ٹریڈ تبدیل کرانے کے لئے درخواست دے دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ 20 برس گزرنے کے باوجود سی ڈی اے نے نہ تو اضافی چارجز وصول کئے اور نہ ہی پلاٹ  منسوخ کیا معاملہ جب نیب  نے اٹھایا تو سی ڈی اے افسران نے نیب کو درست معلومات بھی فراہم نہ کیں بلکہ حال ہی میں نیب کو ایک خط لکھا کہ پلاٹ کی انکوائری سے متعلق سی ڈی اے کو آگاہ کیا جائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کو خط لکھنے کا مقصد پلاٹ کا ٹریڈ تبدیل کرنا ہے تاکہ مذکورہ شخص کو مزید کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا جائے  عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔