فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت، خواجہ حارث کے دلائل جاری
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں ۔
فلیگ شپ ریفرنس میں آج خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے ، عدالت عظمیٰ نے خواجہ حارث کو آج دلائل ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔
دوسری جانب نواز شریف بھی عدالت پہنچ گئے ۔ العزیزیہ ریفرنس میں فریقین پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنانے کیلئے 24 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔