Friday, September 20, 2024

سپریم کورٹ کا این اے 267 بلوچستان میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کا این اے 267 بلوچستان میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
March 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 267 کھچی بلوچستان میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں بلوچستان کے حلقہ این اے 267 سے نون لیگ کے خالد مگسی کامیاب ہوئے تھے۔ آزاد امیدوار عبدالرحیم رند نے دھاندلی کا الزام لگا کر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل بلوچستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے این اے 267 کھچی بلوچستان میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔