سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ دومجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 2 مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا
تفصیلات کےمطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے حیدر علی اورقاری ظاہر گل کی درخواست کی سماعت کی،ملزمان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل میں کہا کہ فوجی عدالت میں ملزمان کا موقف ہی نہیں سنا گیا ، نہ ہی انہیں وکیل تک رسائی دی گئی۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دی گئی سزاؤں کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تاحکم ثانی سزائے موت کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا جب کہ سپریم کورٹ کےلارجربینچ کی تشکیل کیلئےمعاملہ چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا ہے۔