سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، زینب قتل کیس ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا
لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں زینب قتل کیس میں ازخودنوٹس نمٹادیا ۔
آئی جی پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی اوربتایا کیس کاچالان جمع کرادیاگیاہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے ملزم کی گرفتاری پرآئی جی پنجاب کے مشکورہیں ۔ آئی پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں ازخود نوٹس نمٹادیاگیا ۔
ادھرکوٹ لکھپت جیل زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے خلاف کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت میں ہوئی ۔
سرکاری وکلانے میڈیا سے بات چیت میں کہا کیس کے تمام شواہد ملزم کے حوالے کردیئے گئے ۔ کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔