سورج کی کرنوں سے قالینوں کی خوبصورتی میں اضافہ
استنبول( 92 نیوز) شدید گرمی کے سبب جہاں ہر کوئی پریشان ہے وہیں سورج کی موجودگی ترکی کے دستکاروں کیلئے کسی عید سے کم نہیں۔
رنگ برنگے دھاگوں سے بنے کارپیٹس کو بنا کر دھوپ میں ڈالا جاتا ہے، تاکہ ان کے رنگوں کو ملائم بنا کر ان کی خوبصورتی میں اضافی کیاجاسکے۔
یوں تیز دھوپ اور تپتی گرمی کا سفر طے کرتے ہوئےیہ کارپیٹ خریداروں کی آنکھوں کو بھانے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔