Thursday, September 19, 2024

سندھ ہائیکورٹ کی ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر کے ملک سے باہر جانے کی اجازت

سندھ ہائیکورٹ کی ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر کے ملک سے باہر جانے کی اجازت
March 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے دس دن کی مہلت دے دی۔ کوئی اور سنے نہ سنے سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی سن لی۔ ڈالر گرل ایان علی ملک سے باہر بھی جائیں گی اور پیسہ بھی خوب کمائیں گی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم د یتے ہوئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ۔ ایان علی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان پر منی لانڈرنگ نہیں بلکہ کرنسی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ ان کا نام ای سی ایل شامل کرنا غیرقانونی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کسٹم حکام کی سفارش پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کو اپیل کے لیے دس دن کی مہلت دے دی۔