Tuesday, April 30, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی سکیورٹٰی سے متعلق درخواست پر سابق وزرا کو فراہم کردہ سکیورٹی کی تفصیلات طلب کرلیں

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی سکیورٹٰی سے متعلق درخواست پر سابق وزرا کو فراہم کردہ سکیورٹی کی تفصیلات طلب کرلیں
April 29, 2015
کراچی(نائنٹی ٹو نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزاکی سیکورٹی سےمتعلق درخواست پرسابق وزراء اورغیرسرکاری افرادکوفراہم کردہ سیکورٹی کی تفصیلات طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کےدورکنی بینچ نےذوالفقارمرزاکی جانب سےسیکورٹی فراہم کرنےکی درخواست کی سماعت کی،عدالت نےتحریری فیصلہ جاری کرتےہوئےسابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزاکوذاتی محافظ رکھنےکی اجازت دیدی۔ عدالت نےاستفسار کیاکہ سابق وزرا کوکس قانون کےتحت گاڑیاں اورسیکورٹی فراہم کی گئی ہے،دیگرسابق وزراء کوسیکورٹی فراہم کی گئی توذوالفقارمرزاکوکیوں نظراندازکیاگیا۔ عدالت نےسندھ حکومت سےسابق صدرآصف زرداری کی بہن فریال تالپوراورصنعتکارانورمجیدسمیت سابق وزراء کوفراہم کردہ سیکورٹی کی تفصیلات اورپالیسی طلب کرلی۔