Friday, September 20, 2024

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ڈپٹی سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ڈپٹی سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز
March 2, 2016
کراچی (92نیوز) ایف آئی اے نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں تعینات ڈیپوٹیشن اور میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ۔ ایف آئی اے نے محکمے سے ڈپٹی سیکرٹری شہلا کاشف سمیت تین افسران کے خلاف تحقیقات کے لیے دفتری ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کی کرپشن کے خلاف ایک اور خبر پر ایف آئی اے متحرک ہو گیا اور سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ڈپٹی سیکرٹری شہلا کاشف سمیت تین افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے گھیرا تنگ کردیا۔ اس حوالے سے چیئرمین سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سے کرپشن میں ملوث تینوں افسران کا دفتری ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری شہلا کاشف میگا کرپشن کے ساتھ ساتھ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں غیرقانونی طور پر ڈیپوٹیشن میں تعینات ہیں۔ شہلا کاشف پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمے میں خاندان کے تیس سے زائد افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کروایا ہے۔ 92 نیوز نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کرپٹ مافیا کے خلاف انیس فروری کو خبر نشر کی تھی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں۔