سندھ میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی
کراچی (92 نیوز) سندھ میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوزکانفرنس میں کہا، ریسٹورنٹس، دودھ، بیکری 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سو فیصد ویکسی نیشن والی صنعتیں بھی کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، لوگوں کو ویکسی نیشن سنٹرز لانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہوگی، شٹر بند کرکے کاروبار کرنے پر دکان تین دن کے لیے سیل ہوگی۔
ترجمان سندھ حکومت مزید بولے کہ، سندھ حکومت کے فیصلوں سے این سی او سی کو مکمل آگاہی تھی، وفاقی وزرا غلط بیانی کررہے ہیں۔