Friday, September 20, 2024

سندھ سمیت دیگر صوبوں میں دفاتر کھولے جائیں گے : انیس قائم خوانی

سندھ سمیت دیگر صوبوں میں دفاتر کھولے جائیں گے : انیس قائم خوانی
March 31, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ آج میر پورخاص میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے  بہت جلد سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی دفاتر کھولے جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ جمعرات کو میر پورخاص میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے ۔ بہت جلد سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی دفاتر کھولے جائیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ  پاک سرزمین کی آواز پورے ملک میں پھیل رہی ہے ۔ میرپورخاص کے عوام لسانیت اور عصبیت کی سیاست کو مسترد کر دیں گے جس طرح حیدرآباد میں ہزاروں وکٹیں ایک ساتھ گری میرپور میں بھی ساری وکٹیں گر جائیں گی۔