سندھ حکومت تاجروں کو بلیک میل کرنا بند کرے، خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نوبت نہ لائی جائے کہ ہمیں کابینہ میں بیٹھنا بوجھ لگنے لگے۔ ہم نے رات سے تاجرون سے بات چیت شروع کی اور آج پورے کراچی کے تاجروں کی نمائندگی یہاں موجود ہے۔
متحدہ سربراہ بولے ہم برسا برس سے اس نتیجے پر پہنچے ہوئے ہیں کہ پیپلز پارٹی جی اے سندھ کا سیاسی ونگ بنی ہوئی ہے آج کراچی بچا کر پاکستان بچانے کی تحریک کا آغاز کرنا ہے۔ آب وقت انکار کا ہے احتجاج کا نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے امتحان کو بھی اپنے بھتیجے اور پیپلز پارٹی کے فنڈ کے، لیے استعمال کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پر بوجھ ہے کراچی کے لوگوں کے اعتماد کا، ہم ہی کراچی کے منتخب لوگ ہیں۔ وفاق کا کام صرف اختیارات نہ ہونے کا اعلان کرنا نہیں وفاق کو فوری فیصلے کرنے ہوں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے کوئی بھی مطالبہ کرنا اہنے منہ پر کالک تھوپنے کے برابر ہے۔ سندھ میں سندھو دیش، حکومت کا قبضہ ہوچکا ہے۔