Thursday, September 19, 2024

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےمفرور سابق ڈی جی منظورقادرکاکاکی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے مدد لینے کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےمفرور سابق ڈی جی منظورقادرکاکاکی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے مدد لینے کا فیصلہ
April 2, 2016
  کراچی(92نیوز)قومی احتساب بیورو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مفرور  سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کاکا کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا انٹرپول سے مدد لینے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کردی گئی ۔ تفصیلات راشد صدیق کی رپورٹ میں ۔۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کو کنکریٹ کے جنگل میں بدلنے والے منظور قادر کاکا کی انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مفرورسابق ڈی جی کی گرفتاری کے لئے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی جس میں انٹرپول سے رابطے کا مطالبہ کیا گیا ہے  ڈی جی نیب سندھ کا کہنا ہے کہ منظور قادر کاکا کو انٹرپول کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔ نیب ذرائع کے مطابق منظور قادر کاکا پرسات ارب روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے، ان پر کراچی میں دہشت گردوں کی معاونت کا بھی الزام ہے  جن میں لیاری گینگ وار سمیت ایک سیاسی جماعت کے مسلح دھڑے کے دہشت گرد شامل ہیں ۔ نیب ذرائع بتاتے ہیں کہ منظور کاکا نے فشری کے گرفتار سابق چئیرمین نثار مورائی کے ذریعے رقم باہر بھجوائی، اور لوٹ مار کی رقم سے کینیڈا میں جائیدادیں خریدیں ۔