سلوانیا میں دنیا کی مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا
سلوانیا( 92 نیوز ) سلوانیا میں دنیا کی مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ ریڈ بل400نامی اس ریس میں دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
ایتھلیٹس نے 400 میٹر کا فاصلہ انتہائی برق رفتاری سے طے کرنا تھا ۔ عام ریسوں سے ذرا مختلف ،ذرا ہٹ کے اس ریس کے شرکا عمودی ڈھلوان کی طرف دوڑتے نظر آئے۔
اونچائی کی طرف کم وبیش200میٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے ریسرز اپنی ہمت کا امتحان لیتے نظر آئے۔