سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (92 نیوز) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ سینئر حکام پر مشتمل وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق سعودی وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پاک، سعودی وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر گفتگو کریں گے۔