سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے دو دن تک رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم سعودی عرب میں ہفتے کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب میں کل بروز اتوار 29 شعبان المعظم ہوگا جس کے بعد پیر 6 مئی کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی 6 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا