سعودی عرب اور ترکی میں جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب اور ترکی میں صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
مدینہ منورہ میں ہونے والی غائبانہ نماز جنازہ میں مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خشوگی اور دیگر رشتہ دار شریک ہوئے۔
ترک شہر استنبول میں واقع فطیح مسجد میں جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
صدرطیب اردوان کی جانب سے اُن کے مشیریاسین اکتے نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترک حکومت کیس سےمتعلق تمام حقائق سامنے لیکر آئے گی۔
ترکی کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے جمال خشوگی کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔