Friday, September 20, 2024

سعودی دارالحکومت میں الجنادریہ نامی ثقافتی میلے کی رونقیں اپنے عروج پر

سعودی دارالحکومت میں الجنادریہ نامی ثقافتی میلے کی رونقیں اپنے عروج پر
February 21, 2018

ریاض (92 نیوز) سعودی دارالحکومت ریاض میں الجنادریہ نامی ثقافتی میلے کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے میلے میں شرکت کر کے تقریب کی رونقیں دوبالا کردیں۔

سات فروری کو ریاض میں شروع ہونے والے اس میلے کی رونق اس وقت مزید بڑھ گئی جب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نہ صرف رنگارنگ تقریب میں شرکت کی بلکہ تلوار کے ساتھ روائتی رقص بھی کیا۔

میلے میں سعودی فرمانرواکے ہمراہ حال ہی میں کرپشن کے الزامات میں جیل جانے والے شہزادے مطعب بن عبداللہ اور ولید بن طلال بھی نظر آئے۔

ہرسال ہونےوالے اس روائتی میلے میں سعودی ثقافت کے تمام رنگ نظر آتے ہیں۔ اونٹ ریس، فنون لطیفہ اور دیگر عرب ثقافتوں سے سجا یہ میلہ چوبیس فروری کو اختتام پذیرہوگا۔