سستے اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج برقرار
لاہور (92 نیوز) حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج برقرار ہے۔
اتوار بازاروں میں اس وقت ادرک 350، میتھی227، مٹر 217 جبکہ شملہ مرچ 140 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 155، انگور 256 روپے فی کلو جبکہ کیلا 75 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔ خریداری کیلئے آئے شہری بھی مہنگائی کیساتھ غیر معیاری اشیاء کا رونا روتے نظر آئے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں نرخنامے غائب ہیں اور دکانداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔