سستی اور آرام دہ سواری فیصل آباد کے شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گئی
فیصل آباد (92 نیوز) سستی اور آرام دہ سواری فیصل آباد کے شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گئی۔ شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ کا منصوبہ فائلوں میں ہی دب کر رہ گیا۔
ملتان اور لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی سپیڈو بس سروس شروع ہو گی لیکن یہ خوشخبری اعلان کی حد تک محدود رہ گئی۔ سابق کمشنر آصف محمود نے شہر میں سپیڈو بس سروس چلانے کیلئے پنجاب حکومت کو سفارشات بھی لکھیں لیکن معاملہ فائلوں سے آگے نہ بڑھا۔
لوکل ٹرانسپورٹ کے اس منصوبہ کے تحت پہلے مرحلے میں اندرون شہر مختلف روٹس پر 50 سپیڈو بسیں چلائی جانی تھیں۔ شہری منتظر ہیں کہ یہ منصوبہ بجانے کب مکمل ہو گا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بس سروس شروع ہو جائے تو انہیں سفری مشکلات سے نجات مل جائیگی۔
اربن ٹرانسپورٹ سروس کی گاڑیاں خستہ حال اور کرایے زیادہ ہونے پرعوام کو سپیڈو بس سروس شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔