سری لنکا دھماکے ، پولیس چیف ، سابق سیکرٹری دفاع گرفتار
کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچز اور ہوٹلوں پر 6 خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف اور سابق سیکرٹری دفاع کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ بات پولیس کے ترجمان نے بتائی ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں پولیس انسپکٹر جنرل پوجیتھ جایاسندارا اور سابق سیکرٹری دفاع ہیماسیری فرنانڈو کو حراست میں لیا گیا ہے ، دونوں کو قتل کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
دونوں افسران گرفتاری کے وقت ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،انکے علاوہ مزید 9 پولیس افسران کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ان سب کو مجرمانہ غفلت برتنے کے الزام میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش کی روشنی میں کی گئی ہیں۔