Saturday, September 21, 2024

ستمبر میں بھی سورج گرم ، کئی شہروں کا درجہ حرارت 40

ستمبر میں بھی سورج گرم ، کئی شہروں کا درجہ حرارت 40
September 12, 2019
لاہور (ویب ڈیسک) ستمبر کے وسط میں بھی موسم میں تبدیلی نہیں آسکی اورملک کے بیشتر علاقے تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، رات کے وقت بھی درجہ حرارت کم نہیں ہوسکا، کئی شہروں کا ستمبر کا اوسط درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 40 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے ۔ لاہورمیں درجہ حرارت 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا حالانکہ ستمبر میں شہر کا نارمل درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ہوتا ہے تاہم گرمی اور حبس کی شدت تاحال برقرار ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے گلوبل وارمنگ کے اثرات کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، دیگر اثرات کی طرح فصلوں پر بھی گہرا اثر پڑارہا ہے اور ان کے موسم بھی تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ چاول کی فصل مقررہ وقت سے پہلے ہی پکنا شرو ع ہوگئی ہے جبکہ پھلوں کے درخت بھی بانجھ ہونے لگے ہیں۔ کارنوکارپس جو مقامی پودا نہیں ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہاں کا ماحول اس کے لیے سود مند ہے۔ لاہور میں کارنوکارپس کو ہی زیادہ لگا یا جارہا ہے ، آلودگی کم کرنے اور گلوبل وارمنگ سے بچنے کے طریقے اختیار کرنا ضروری ہے۔