ساہیوال میں بااثر زمیندار نے پٹرول ڈال کر کمسن بچوں کو جلا دیا
ساہیوال(92 نیوز)ساہیوال میں بااثر زمیندار جلاد بن گیا ،لین دین کے تنازع پر ظالم شخص نے بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ساہیوال میں پتھر دل بااثر زمیندار نے لین دین کے تنازعے پر پانچ سالہ عبدالرحمن اور پانچ سالہ نمر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دونوں بچے بری طرح جھلس گئے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ساہیوال پولیس نے فوری ایکشن پولیس نے ملزم کے بیٹے محسن کو گرفتار کرلیا،جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔