سان فرانسسکو نے چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگادی
سان فرانسسکو ( 92 نیوز) شخصی آزادیوں کو خطرات کے پیش نظر امریکی ریاست سان فرانسسکو میں چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگا دی گئی۔
پابندی کا فیصلہ مقامی قانون سازوں نے آٹھ ایک کی اکثریت سے سنایا، یہ ٹیکنالوجی سٹی ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال نہیں کر سکیں گے ۔
شہری انتظامیہ سے پوچھے بغیر نئی جاسوسی ٹیکنالوجی خریدی بھی نہیں جائے گی۔
سان فرانسسکو اس ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست ہے۔