سال کے پہلے دن بینکوں سمیت مالیاتی اداروں کا عوام سے لین دین بند رہا
کراچی ( 92 نیوز) سال کے پہلے دن بینک تعطیل کے باعث مالیاتی اداروں کا عوام سے لین دین بند رہا۔
ہر سال یکم جنوری کو مالیاتی ادارے عوام سے لین دین کیلئے بند رہتے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی چھٹی ہونے کے باعث ملک کے تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے ، مائیکرو فنانس بینک عوام سے لین دین نہ کر سکے ۔
تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے ، مائیکرو فنانس بینک حسب معمول کھلے ، عملہ بھی دفاتر میں موجود رہا مگر عوامی لین دین بند رہا۔