Thursday, September 19, 2024

سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کل انڈونیشیا میں دیکھاجائے گا

سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کل انڈونیشیا میں دیکھاجائے گا
March 8, 2016
جکارتہ(ویب ڈیسک)سال کا پہلامکمل سورج گرہن  کل  انڈونیشیامیں دیکھا جائے گاجبکہ بحرالکاہل اورآسٹریلیامیں بھی جزوی سورج گرہن دیکھاجاسکے گا۔ تفصیلات کےمطابق دوہزارسولہ کاپہلامکمل سورج گرہن انڈونیشیامیں دیکھاجائے گا مکمل سورج گرہن کانظارہ کرنےکےلئےدنیابھرسےسیاح انڈونیشیاپہنچنے لگے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دس ہزار غیرملکی سیاحوں سمیت  لاکھوں افرادانڈونیشیامیں  سورج گرہن کانظارہ کرینگے۔ خلائی ماہرین کے مطابق  جنوبی ایشیا،بحرالکاہل، اور آسٹریلیا سمیت  مختلف ممالک میں  جزوی سورج گرہن ہوگا۔ واضح رہے کہ چاندجب سورج اورزمین کے درمیان حائل ہوتاہے سورج گرہن ہوتاہے۔