ساحل سمندر پر لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر کارسوار فرار
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ساحل سمندر پر کار سوار لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرارہوگیا۔
پولیس کے مطابق کرن نامی لڑکی نے ثناکو اپنے دوست علی رضا عرف علی عمران سے ملوایا ، تینوں نے ساحل پر کھاناکھایا، کھانےمیں نشہ آورادویات کی وجہ سے ثناء بے ہوش ہوگئی ، جس پر ملزم نے ثنا کو گھرلے جاکر زیادتی کانشانہ بنایا ،اور پھر نیم بے ہوشی کی حالت میں ساحل پرپھینک دیا۔
پولیس نے ملزم علی رضا عرف علی رضا کو موبائل فون لوکیٹر کی مدد سے کورنگی سے گرفتارکرلیا ، پولیس کا کہناہےکہ لڑکی نے ملزم کو شناخت کرلیاہے ،ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیاجائے گا۔
ملزم کی ساتھی کرن مفرورہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔