Thursday, September 19, 2024

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا جوڈیشل کمیشن کی انکوائر ی میں فریق بننے کا اعلان

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا جوڈیشل کمیشن کی انکوائر ی میں فریق بننے کا اعلان
April 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چودھری نے انتخابی دھاندلی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں انکوائری کا فریق بننے کا اعلان کر دیااور کہتے ہیں وہ کمیشن کا فریق اس لئے بنیں گے کہ عمران خان کے الزامات کا جواب دے سکیں۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری نے چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کمیشن میں فریق بنیں گے تاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اُن پر لگائے گئے الزامات کا جوابات دے سکیں۔ عمران خان نے کئی مواقع پر افتخار چودھری پر دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عمران خان نے چوبیس جنوری دو ہزار پندرہ کو بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ افتخار چودھری اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں تک کہا کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور افتخار چودھری کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ وہ خود سابق چیف جسٹس سے جواب مانگیں گےدوسری طرف افتخار چودھری پہلے شخص ہیں جنہوں نے کمیشن بننے کے اعلان کے بعد ازخود اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں فریق بنیں گے۔