Saturday, September 21, 2024

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے
December 2, 2020

میر ظفراللہ جمالی 1999 میں مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری بنے۔ اکتوبر 2002 کے انتخابات میں ایم این اے بنے۔ پارلیمنٹ نے 21 نومبر 2002 کو ملک کا 15 واں وزیراعظم منتخب کیا۔ وہ صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد منتخب وزیراعظم تھے۔

میر ظفراللہ جمالی 1944ء کو نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ روایات کے پابند، دوستی اور تعلقات نبھانا جانتے تھے ۔ میر ظفراللہ جمالی کے تایا جعفر خان جمالی قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے۔ ذوالفقار بھٹو، جعفرجمالی کو اپنا سیاسی مرشد مانا کرتے تھے۔

میر ظفراللہ جمالی 2006ء سے 2008ء تک پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے صدر اور مختلف ادوار میں انتخابی بورڈ کے رکن بھی رہے۔ ان کی میت آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقے روجھان جمالی لائی جائے گی۔