Tuesday, April 30, 2024

سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ ، طلبہ کے حوصلے کی تعریف

سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ ، طلبہ کے حوصلے کی تعریف
July 31, 2015
پشاور(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ  کرکٹر سنتھ جے سوریا نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیاقبل ازیں انہوں نے مری اور پشاور کا دورہ کر کے دنیا کو بتا دیا پاکستان ایک پُر امن ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے چھیالیس سالہ جے سوریا پہلے مری اور نتھیا گلی کی سیر کو گئے پھر دورہ پشاور پر آرمی پبلک اسکول  کے بچوں سے ملاقات کی۔ سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے خصوصی دعا میں شرکت کی اور شہدا کی یاد گار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ کرکٹ کیرئیر میں  ایک سو دس  ٹیسٹ میچ  کھیلنے والے  سابق کپتان کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنا اُن کا خواب تھا اور آج ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ 2 3 4