سائنسی لحاظ سے چاند نظر آ چکا ہے ، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا سائنسی لحاظ سے چاند نظر آ چکا ہے۔ وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا علما طے کر لیں ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام؟ نماز گھڑی دیکھ کرپڑھی جا سکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا۔ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آئے گا۔