Thursday, September 19, 2024

سائبیرین شیروں کے بچوں کیلئے نرسری بنا دی گئی

سائبیرین شیروں کے بچوں کیلئے نرسری بنا دی گئی
August 13, 2018
بیجنگ (92نیوز) بچوں کی نرسری کا تو سب کو ہی علم ہوتا ہے ، مگر چین کے شمال مشرقی شہر  ہربن میں ایک منفرد نرسری بنائی گئی ہے۔ اس نرسری میں  انسان نہیں بلکہ سائبیرین شیر کے بچے رکھے گئے ہیں ، اس کا مقصد معدوم ہوتی نسل کے اس نایاب جانور کو بچانا ہے۔ یہاں پر موجود تمام بچوں کی نگرانی ماہر ڈاکٹروں سے کرائی جاتی ہے۔