Tuesday, April 30, 2024

سا نحہ ڈسکہ : مرکزی ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ پر فرد جرم عا ئد

سا نحہ ڈسکہ : مرکزی ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ پر فرد جرم عا ئد
June 22, 2015
گوجرانوالا(92نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ کی آج سنٹرل جیل میں سماعت کی گئی جہاں ملزم کو گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کی جج بشریٰ زمان کے روبرو پیش کیا گیا۔ جہاں پر فاضل جج نے ملزم شہزاد وڑائچ پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا اور اپنے لیے وکیل کی مہلت مانگ لی جس پر فاضل جج نے سانحہ ڈسکہ کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کے ملزم شہزاد وڑائچ نے 25 مئی کو فائرنگ کر کے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور وکیل عرفان چوہان کو قتل اور ان کے دو ساتھی وکلا کو زخمی کردیا تھا۔