زینب قتل کیس، رانا ثنا اللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
لاہور ( 92 نیوز )قصور میں معصوم زینب کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ فوری مستعفی ہوں ۔
دوسری جانب زینب کے قتل کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی تک بھی جا پہنچا ۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ۔
سندھ اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔