Friday, September 20, 2024

زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے والے افسر کو ”ٹیکس میڈل“ سے نوازنے کا فیصلہ

زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے والے افسر کو ”ٹیکس میڈل“ سے نوازنے کا فیصلہ
March 3, 2016
کراچی (92نیوز) حکومت بہتر ٹیکس وصولی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسروں اور آفیشلز کو ٹیکس میڈل دے گی۔ ٹیکس میڈل ریونیو کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندگان کی تعداد کیسے بڑھائی جائے ؟ ٹیکس ریونیو میں بہتری کس طرح کی جائے ؟ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان سوالات کا حل نکال لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہر اس افسر اور آفیشل کو ٹیکس میڈل کی صورت میں انعام دے گی جو جس کی کارکردگی بہتر ہوگئی۔ ساتھ ہی ایسے ملازمین کی کارکردگی کا بھی اعتراف ہو سکے گا اور پائیدار اقتصادی ترقی کا حصول بھی ممکن ہوپائے گا۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کلیکشن کے لیے دیے گئے اخراجات تین اعشاریہ ایک فیصد سے کم ہوکر صفر اعشاریہ سات فیصد پر آگئے ہیں جس سے افسران اور ملازمین کا حوصلہ پست ہوچکا ہے تودوسری جانب ہر سال ٹیکس ریونیو کے ہدف میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس کا حصول مشکل ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس میڈل کی تجویز ایف بی آر کی جانب سے حکومت کو دی گئی تھی جس کو منظور کر لیا گیاہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ٹیکس میڈل کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔