Tuesday, April 30, 2024

زمبابوے کی حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی

زمبابوے کی حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی
September 23, 2020
 ہرارے (92 نیوز) زمبابوے کی حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔ پی سی بی نے بھی زمبابوئے کے دورہ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔ زمبابوے کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ https://twitter.com/ZimCricketv/status/1308675211491975168?s=20 تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں کی سیریز  کا آغاز سات نومبر سے ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز اور ٹور کا شیڈول پہلے ہی زمبابوین کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچنے گی اورایک ہفتہ  قرنطینہ کرے گی۔