Tuesday, April 30, 2024

ریلوے کے محدود ٹرین آپریشن میں مزید 10 ٹرینیں شامل کر لی گئیں

ریلوے کے محدود ٹرین آپریشن میں  مزید 10 ٹرینیں شامل  کر لی گئیں
June 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ریلوے کے محدود ٹرین آپریشن میں آج سے اپ اور ڈاؤن مزید 10 ٹرینیں شامل کر لی گئیں، نئی ٹرینیں شامل ہونے سے روزانہ سسٹم پر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہو گئی۔

نئی چلنے والی ٹرینوں میں سرسید ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس اور لاہور سے راولپنڈی کے لیے رات کو چلنے والی ریل کار بھی شامل  ہے ۔

 شالیمار ایکسپریس آج پہلے روز ایس او پیز کے مطابق 314 مسافر لیکر کراچی روانہ ہوئی۔