ریاض: شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کے بعد اپنے آفس آمد
ریاض (92 نیوز) سعودی پرنس ولید بن طلال رہا ہونے کے بعد پہلی بار ریاض میں اپنی کمپنی کے آفس پہنچے جہاں کمپنی اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
ولید بن طلال نے رہائی کے بعد اپنی عالمی شہرت پر پڑنے والےاثرات کے ساتھ ساتھ تمام کاروباری معاملات کا جائزہ بھی لیا ۔
کرپشن الزامات پر گرفتار ہونے والی تمام شخصیات کو اب رہائی کے بعد اپنے کاروبار میں مزید احتیاط برتنا ہو گی جن میں منافع کے تناسب کو درمیانے درجے میں رکھنا اولین ترجیح ہو گی ۔