رہبر کمیٹی کی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ پر آمادگی بارے خبروں کی تردید
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے پر رضامندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔
عبدالغفور حیدری کہتے ہیں جلسہ ڈی چوک پر ہی ہو گا، نیئربخاری کے مطابق حکومت نے رات کے بعد کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی خبریں پھیلا کر پراپیگنڈا کر رہی ہے۔