Tuesday, April 30, 2024

روسی خلائی جہاز تین خلا نوردوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا

روسی خلائی جہاز تین خلا نوردوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا
November 20, 2016

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی خلائی جہاز سیوز امریکہ‘ فرانس اور روس کے تین خلا نوردوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی خلائی جہاز سیوز تین خلا نوردوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا۔ خلائی جہاز سیوز کو کامیابی کے ساتھ سپیس سٹیشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔

امریکہ کی پیگی وٹسن دنیا کی معمر ترین اور خلائی سفر کا سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والی خلا نورد ہیں۔ چھپن سال کی پیگی وٹسن کا یہ تیسرا خلائی سفر ہے۔ تینوں خلا نورد سپیس سٹیشن پر پہلے سے موجود عملے کے ساتھ مل کر دس کروڑ ڈالر مالیت کی سائنس لیبارٹری میں کام کریں گے۔