روس کی ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی
ماسکو (92 نیوز) روس نے ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
روسی حکام کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ عملدرآمد میں ناکامی پر ویب سائٹ کو مکمل بند کر دیا جائے گا۔ بچوں کی فحش ویڈیوز، منشیات کےاستعمال، خودکشی کی ترغیب دینے والی ویڈیوز پر اعتراض کیا گیا ہے۔