روس کا معذور مگر جانباز غوطہ خور
ماسکو ( 92 نیوز ) ہمت ہو تو انسان کچھ بھی کرسکتا ہے ، ایسے میں کوئی بیماری کوئی معذوری آڑے نہیں آتی۔
روس سے تعلق رکھنے والے معذور شخص نے بحیرہ احمر میں 40 میٹر کی گہرائی میں ڈائیونگ کرتے ہوئے سب کو حیران کرڈالا۔
اڑتیس سالہ ڈیمتری اپنے دونوں ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہے ، مگر اس نے اپنی اس کمزوری کو بہادری بنا ڈالا ہے۔