روس نے شام کو بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے فوجی اور عسکری آلات دینے کا اعلان کر دیا
ماسکو(ویب ڈیسک)روس نے شام میں سرنگوں کی صفائی کے لیےفوجی اورعسکری آلات بھیجنے کااعلان کردیاجبکہ شامی میڈیانے پالمیرا شہرکی ڈرون فوٹیج بھی جاری کردی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق شا م کے تاریخی شہرپالمیراسے داعش کونکالنے کے بعداس کی صفائی کےلیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
روس نے پالمیرا میں باردوی سرنگوں کی صفائی میں مدد کے لیے فوجی اور عسکری آلات بھیجنے کااعلان کیاہے گزشتہ ہفتے شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مددسے تاریخی شہرکاقبضہ داعش سے چھڑالیاتھاتاہم جنگجوجاتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھاگئے۔
دوسری طرف شامی میڈیانے پالمیراشہرکی ڈرون فوٹیج جاری کردی ہے فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ شہرکے تاریخی ورثے کوشدیدنقصان پہنچاہے۔