روس میں ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کا آغاز
ماسکو ( 92 نیوز) روس کے پہاڑی علاقے ایلبرس میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ، جس میں دنیا بھر کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
اس موقع پر مختلف اشکال کے درجنوں رنگ برنگے غبارے فضا میں بلند ہوئے تو آسمان پر ہر سو خوبصورت رنگ بکھر گئے،اس خوبصورت نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔
گرم ہوا سے اڑنے والے غباروں کا یہ ایونٹ چار اگست تک جاری رہے گا۔